Showing posts with label Online Earning. Show all posts
Showing posts with label Online Earning. Show all posts

Saturday, 20 April 2019

ہم میں سے کتنے ہی لوگ گھر بیٹھے کمائیے، آن لائن کمائیے کے اشتہارات پڑھ کر انٹرنیٹ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں لیکن یہاں آ کر اکثر ہمیں مایوسی ہی ہوتی ہے کہ یہ یا تو جھوٹ ہے یا ہمارے بس کا کام نہیں لیکن درحقیقت مسئلہ ہماری کم علمی اور گزرے وقت کے بعد لکیر پیٹنے کا ہے۔

بلاگنگ وغیرہ سے دنیا کہیں آگے جا پہنچی ہے اور آج کا یہ مضمون موجودہ حالات کے تناظر میں لکھا جا رہا ہے کہ آپ اب بھی انٹرنیٹ سے پیسہ کما سکتے ہیں لیکن اس کے لیے آپ کو دنیا کی سمت کا علم ہونا چاہیے کہ وہ کس طرف جا رہی ہے۔
اس سے پہلے ہم کمپیوٹنگ میں آن لائن کمائی کے حوالے سے دو مضامین شائع کر چکے ہیں۔ جن میں فری لانسنگ اور اس کے ذریعے کمائی گئی رقم کو وصول کرنے کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کی گئی تھی۔

آن لائن کمائی بالکل ممکن اور حقیقت ہے لیکن آپ کو درست طریقے کا معلوم ہونا چاہیے۔ درست طریقہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ فراڈیوں سے بچنے کا طریقہ بھی معلوم ہونا چاہیے اس لیے آغاز سے قبل آپ اس مضمون کا بھی مطالعہ کر لیں تو بہتر ہے: 
 آئیے آپ کو کچھ اور ذرائع کا بتاتے ہیں جن سے آن لائن کمائی ممکن ہے۔