Showing posts with label Samaasama tv. Show all posts
Showing posts with label Samaasama tv. Show all posts

Thursday, 19 May 2022

واٹس ایپ گروپ سے نکلنے والوں کو تلاش کرنے کے فیچر پر کام شروعsama tv

واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو اپنے گروپس میں سابق شرکاء کو دیکھنے کی اجازت دے گا۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئے فیچر پر کام کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلے میں کئی نئے فیچرز پر کام ہورہا ہے۔

واٹس ایپ فیچر ٹریکر واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ میں ماضی کے شرکاء کو دیکھنے کا فیچر فی الحال گروپ میں موجود ہر کسی کو نظر آتا ہے لیکن اب کوئی بھی چپکے سے گروپ سے نکل سکے گا۔

چند روز قبل واٹس ایپ کے منتظمین نے صارفین کو واٹس ایپ گروپس کے ارکان کو مطلع کیے بغیر خاموشی سے نکل جانے کی سہولت کے حوالے سے فیچر تیار کرلیا ہے تاہم اب تک اسے لانچ نہیں کیا گیا۔

ماضی کے شرکاء کو دیکھنے کا فیچر فی الحال گروپ میں موجود ہر کسی کو نظر آتا ہے لیکن جلد ہی صرف صارف اور گروپ ایڈمنز کو باہر نکلنے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔

اسی طرح ایک ایسے فیچر پر بھی کام ہورہا ہے جو واٹس ایپ گروپس میں ماضی کے شرکاء کو دیکھنے کی اجازت دے گا۔ اس فیچر پر فی الحال کام ہورہا ہے اور یہ عام واٹس ایپ بیٹا ٹیسٹرز کو نظر نہیں آتا تاہم اسے اینڈرائیڈ کے لیے v2.22.12.4 بیٹا میں دیکھا گیا ہے۔ جس سے اس فیچر سے متعلق ابتدائی چیزوں کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ابتدائی طور پر واٹس ایپ گروپ کی معلومات میں گروپ کے شرکاء کی فہرست کے نیچے ویو پاسٹ پارٹیسی پینٹس کا آپشن نظر آتا ہے تاہم اس میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے۔



from SAMAA https://bit.ly/3sL18eZ

May 19 – 12pm – ہیڈلائنsama tv



from SAMAA https://bit.ly/3wCjGPP

صدردھماکے میں ملوث دہشت گرد سے متعلق نئے انکشافاتsama tv

کراچی میں صدر بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد اللہ ڈنو سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا۔

کراچی میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سيد خرم علی اور ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی نے بتایا کہ اللہ ڈنو نامی دہشت گرد صدر بم دھماکے میں ملوث اورآئی ای ڈيزبنانے کا ماہر تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی  نے بتایا کہ اللہ ڈنو کو18 مئی کو ماردیا گیا ہےاوراس نے ہی ريموٹ کنٹرول سے صدر بم دھماکا کيا تھا،اللہ ڈنو کو ايران سے ہدايات مل رہی تھيں۔

خرم علی نے بتایا کہ دہشت گرد پہلے اندرون سندھ کارروائيوں کررہے تھے تاہم گزشتہ 1 ماہ سے يہ شہر ميں سرگرم ہوئے ہيں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خرم علی  کے مطابق کھارادر اور جامعہ کراچی دھماکے ميں ليڈز ملی ہيں اور ديگر دھماکوں ميں ملوث دہشت گردوں تک بھی جلد پہنچ جائيں گے۔

انھوں نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو راء سے رقم ملنے کے شواہد ملے ہيں اور دہشت گرد ايرانی سرزمين استعمال کررہے ہيں۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اللہ ڈنو پہلے گرفتارہوچکا تھا،ليکن ضمانت پرباہرآگيا۔ انھوں نے عدالتوں سے درخواست کی کہ ايسے ملزمان کو ضمانت نہ ديں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید بتایا کہ 18 مئی کی رات 3 بجے سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس میں اللہ ڈنو مارا گيا۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اب بھی دہشت گردی کےخلاف جنگ جيتيں گے اوررياست دہشت گردی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کرتی ہے کیوں کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قوم نہيں ہوتی۔



from SAMAA https://bit.ly/3Np3hVH

Tuesday, 17 May 2022

شمالی وزیرستان:سیکورٹی فورسزکی کارروائی،2 دہشتگردمارےگئے،آئی ایس پی آرsama tv

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 16 اور 17 مئی کو شمالی وزیرستان کےعلاقے بویا میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی ہے۔

مارے جانے والےدہشت گردوں کے قبضے سے گولا بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ مرنے والےدہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں مطلوب تھے اور ان کا شمار سرکردہ دہشت  گردوں میں ہوتا تھا۔



from SAMAA https://bit.ly/3wkSnuq

May 17 – 11am – ہیڈلائنsama tv



from SAMAA https://bit.ly/3lePDIH

Monday, 16 May 2022

وزیراعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنےکی ہدایتsama tv

وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کوسابق وزیراعظم کی سیکیورٹی کےحوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ کو سابق وزیرِاعظم کے حوالے سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرِاعظم نے عمران خان کوفوری طور پرچیف سیکیورٹی آفیسر فراہم کرنے کی بھی  ہدایت کی۔

وزیرِاعظم نےتمام صوبائی حکومتوں کو بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جلسے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے، عمران خان کادعویٰ

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ وزارت داخلہ کےاحکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی فُول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سابق وزیراعظم کیلئے مقررسکیورٹی فورسز کی تعیناتی پرمکمل عملدرآمد کیلئے کہا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اورایف سی کے 94اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے 22 جبکہ ایف سی کے 72 اہلکار شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے 36 اہلکاروں کو بھی عمران خان کی سیکورٹی کے لیے تعینات کیا گیا۔



from SAMAA https://bit.ly/3yBcWnR

May 16 – 10am – ہیڈلائنsama tv



from SAMAA https://bit.ly/3LjkD4K

Sunday, 15 May 2022

شہباز کی بےبسی پر زرداری مزے لےرہے ہیں، اسد عمرsama tv

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ آصف زرداری کو آرہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آرہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ہماری 5 فصلوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے،کسان دوست پالیسی کےباعث فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، صنعتی ترقی میں 10فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا، برآمدات میں 26 فیصد جب کہ بجلی کی پیداوار میں 10فیصدسے زیادہ اضافہ ہواہے۔ امید ہے کہ رواں برس معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد کے قریب ہوگا۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک اچھی سمت میں جارہا تھا کہ اسی دوران عدم اعتماد کی تحریک آئی،2 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہوئی ہے، 2 ماہ میں روپے کی قدر 15 روپے کمی ہوئی ہے۔ نئی حکومت کے پہلے مہینے میں مہنگائی کی شرح 11 سال کی بلند ترین شطح پر پہنچ گئی ہے، ان کے پاس قرضہ لینےکے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں رہا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ملک کے موجودہ وزیر اعظم فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، فیصلہ سازی منجمد ہے، پاکستان سري لنکاجيسے حالات سے چند ہفتوں کی دوری پرہے لیکن مفتاح اسماعیل، شہباز شریف، اسحاق ڈار، نواز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ بندکمرےمیں شطرنج کےکھیل سے حکومتی گرانا الگ بات ہے مگر یہاں 22کروڑ عوام کابھی سوال ہے، عوام کی مرضی کے مطابق جلد فیصلےنہ ہونا اچھی بات نہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچ رہےہیں، موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ مزےآصف زرداری لے رہے ہیں۔ شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ آصف زرداری کو آرہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آرہا۔



from SAMAA https://bit.ly/3MgSNrr

ہراسانی کا واقعہ: اٹلی میں پاکستانی سفیر برطرفsama tv

اٹلی میں ہراسانی کے واقعہ میں الزامات ثابت ہونے پر پاکستانی سفیر کو برطرف کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کی جانب سے ہرسانی کے الزامات ثابت ہونے پر اٹلی میں پاکستانی سفارت خانے کے ہیڈ آف مشن کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ 14 مئی کو جاری کیے گئے انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے کے مطابق اٹلی میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن ندیم ریاض کے خلاف وزارت کامرس کی گریڈ 20 کی افسر سائرہ امداد کی جانب سے دفتر میں ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخواست کیے جانے کے ساتھ ندیم ریاض پر 50 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جو شکایت کنندہ کو دیا جائے۔ سوشل میڈیا پر جاری دستاویزات کے مطابق ادارے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سات روز میں فیصلے پر عمل درآمد کی کاپی وزارت خارجہ کو ارسال کی جائے۔

وزارت کامرس کی افسر سائرہ امداد نے ندیم ریاض پر چار سال قبل 2018 میں ہراسگی کے الزامات لگاتے ہوئے وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔

شکایت کنندہ افسر نے کہا تھا کہ جب وہ اٹلی کے پاکستانی مشن میں تعینات تھیں تب ہیڈ آف مشن ندیم ریاض نے اُن کو دوسرے ملکوں میں ایسے شہروں کے دورے کیلئے کہا جو اُن کی ملازمت سے متعلقہ نہ تھے، جب کہ ان دورے کے دوران مذکورہ افسر نے شکایت کنندہ کو اپنی رہائش ہیڈ آف مشن کی رہائش کے قریب رکھنے کیلئے مجبور کیا تھا۔

شکایت میں یہ بھی لکھا گیا کہ ندیم ریاض نے خاتون افسر کو روزانہ کی بنیاد پر ایسی باتیں سننے پر مجبور کرتے تھے، جس میں قابل اعتراض زبان استعمال کی جاتی تھی، جب کہ تعیناتی کے دوران خاتون افسر کے گھر کی بجلی بھی بند کردی گئی تھی۔ جاری دستاویزات کے مطابق سفارت خانے کی جانب سے خاتون افسر کو مقرر کردہ تنخواہ کی ادائیگی بھی روک دی گئی تھی، جب کہ دفتری کام کی انجام دہی کیلئے انہیں مترجم بھی مہیا نہیں کیا گیا تھا، جس سے دفتری کام انجام دینے میں انہیں مشکل کا سامنا تھا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کی جانب سے بھی ٹوئٹ میں واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میرا مقصد ہے کہ کام کی جگہ پر ہراساں کرنے سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جائے، تاکہ ہر شخص وقار کے ساتھ اور محفوظ ماحول میں کام کر سکے۔ خواتین کو چاہیئے کہ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں اور ایسے واقعات کی نشاندہی کریں۔ ہمیں اپنی خواتین اور لڑکیوں کیلئے آنے والے دنوں کو محفوظ بنانا ہے۔

کشمالہ طارق کی ٹوئٹ کے جواب میں متاثرہ خاتون سائرہ امداد علی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا میں نے طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد ہراسیت کے خلاف دائر اپنا مقدمہ جیت لیا ہے۔ یہ انصاف کیلئے ایک لمبی لڑائی تھی، اس موقع پر میں وکیل کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جب کہ کشمالہ طارق کا بھی شکریہ ، جنہوں نے صبر کے ساتھ میرا فیصلہ سنا اور انصاف پر مبنی فیصلہ کیا۔



from SAMAA https://bit.ly/3NeyLh9

بالی ووڈ کے کھلاڑی ایک بار پھر کورونا کا شکارsama tv

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار ایک مرتبہ پھر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا سالانہ فلمی میلہ کانز فلسم فیسٹیول 17 مئی سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، فیسٹیول میں رواں سال خاص طور پر بھارتی پویلین لگایا جارہا ہے، جس میں مختلف زبانوں میں تخلیق کی گئیں 6 بھارتی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

فلم فیسٹیول میں بھارتی سپر اسٹارز کی شرکت تو معمول کی بات ہے لیکن اس مرتبہ بھارت کی جانب سے سرکاری سطح پر ایک وفد کانز جارہا تھا جس میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار بھی شامل تھے۔

فرانس روانگی سے چند روز قبل ہی اکشے کمار نے شرکت سے معذرت کرلی اور اس کی وجہ انہوں نے کورونا بتائی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں اکشے کمار نے کہا کہ وہ کانز 2022 کے انڈیا پویلین میں ملک کی نمائندگی پر کافی پرجوش تھے لیکن افسوس کہ وہ دوبارہ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں، اس لئے کانز میں شرکت کے بجائے گھر پر آرام کریں گے۔

اکشے کمار نے مزہد کہا کہ وہ انوراگ ٹھاکر اور ان کی پوری ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اکشے دوسری بار کورونا کی لپیٹ میں آئے ہیں۔ اس سے قبل وہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں بھی متاثر ہوئے تھے۔

دوسری جانب ممبئی کے بلدیاتی ادارے بی ایم سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اکشے کمار کا نام ان کی کوویڈ مثبت مریضوں کی فہرست میں شامل نہیں۔

بی ایم سی حکام کا کہنا تھا کہ اکشے کو کووڈ مثبت کو نشان زد کرنے کے لیے آفیشل ایپ کا استعمال کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ معیاری طریقہ کار کے مطابق انہیں 7 دن تک گھر پر قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا۔

اکشے کمار کی فلم پرتھوی راج 3 جون کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں فلم سیلفی کی شوٹنگ بھی مکمل کی ہے۔



from SAMAA https://bit.ly/3LfsPDa

پشاور:سربند میں فائرنگ،سکھ برادری کے دو افراد قتلsama tv

پشاور کے علاقے تھانہ سربند کی حدود میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔ مرنے والوں کا تعلق سکھ برداری سے ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ تھانہ سربند کی حدود بٹہ تل بازار میں کیا گیا ۔ مرنے والوں میں سلجیت سنگھ عمر 42 سال اور رنجیت سنگھ عمر 38 سال ہے۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان تک پہنچنے کیلئے ہیومن انٹیلی جنس سے بھی استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے، جلد ملوث ملزمان کو بے نقاب کر لیا جائے گا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کی بٹہ تل بازار میں مصالحہ دکانیں ہیں۔

واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے بھی نوٹس لیا گیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری فوری عمل میں لائی جائے۔



from SAMAA https://bit.ly/3MkZHMm

Saturday, 14 May 2022

پی ایس ایل7،بورڈ کو2ارب روپےسےزائدکامالی فائدہsama tv

پاکستان سپرلیگ کے اخراجات اگلے ہفتے فرنچائزز کو بھجوا دئیے جائیں گے،کوویڈ مسائل کی وجہ سے 5ویں اور چھٹے ایڈیشن کے اخراجات بنانے میں تاخیر ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 سے کرکٹ بورڈ کو مجموعی طور پر تقریبا 2 ارب روپے سے زائدکا مالی فائدہ ہوا ہے۔ کرونا کی وجہ سے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کو مراعات کی مد میں تقریبا ایک ارب روپے کے اخراجات برادشت کرنا پڑے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ اس وقت پی سی بی کے پاس 15 بلین روپے کے ریزروز موجود ہیں اوراس سے قبل مالی سال میں 12 ارب روپے تھے۔

اس کےعلاوہ کرکٹ بورڈ میں سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اس ہفتے تک متعدد میٹنگز ہوئی ہیں۔ ریڈ بال اور وائٹ بال  فارمیٹ کے لحاظ کنٹریکٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کو 2 فارمیٹ کے لحاظ سے کنٹریکٹ دینے کی بات ہو رہی ہے۔ایمرجنگ کیٹیگری میں کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز ہے اورابھی ایمرجنگ میں 3 کھلاڑی شامل ہیں۔

آئیکونک کھلاڑیوں کے لئے فنڈز بنانے کی تجویز ہے تا کہ فنڈز سے انہیں رقم دی جائیں گی تاہم وہ کم سے کم لیگزکھیلیں۔کرکٹرز کے معاوضے دنیا کے مقابلے میں کم ہیں اس گیپ کو کم کرنا ہے۔ نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں لازمی اضافہ کیا جائے گا۔



from SAMAA https://bit.ly/39kY0j6

عید کے بعد ہنگامہ خیز کاروباری ہفتہ اختتام پزیرsama tv

عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 9تا13مئی پر مشتمل ہفتہ کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے مایوس کن رہا۔

ملکی معیشت کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی مندی دیکھنے میں آئی اور کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر روز نئے ریکارڈ قائم کرتا رہا۔رمضان اور عید کے بعد توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ مہنگائی بڑھنے کی رفتار کم ہوگی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ اقتصادی ماہرین ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے اور آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے ہونے والے مزاکرات کو اہم قرار دے رہے ہیں جس کے اثرات آئندہ ہفتے اسٹاک،کرنسی اور صارف مارکیٹوں میں دیکھے جائیں گے۔

اسٹاک مارکیٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اور بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی مندی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں دو روز میں 2088پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔منگل،جمعرات اورجمعہ کو مجموعی طور پر787پوائنٹس کی ریکوری بھی آئی لیکن پیر اور جمعرات کے شدید مندی کے اثرات بمشکل 38 فیصد تک کور ہوسکے۔اس دوران مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی2کھرب43ارب37کروڑ27لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کرنسی مارکیٹ

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدر میں بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا جس میں وقت گزرنے کے ساتھ شدت آتی گئی۔مجموعی طور پر اس دوران انٹر بینک میں ڈالر ہفتہ شروع ہونے سے قبل 186.63روپے تھا جو ہفتے کے آخری روز 192.53روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا یعنی گزشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5روپے90پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی جمعہ 6مئی کو ڈالر 187روپے تھا جو جمعہ کو194.50روپے کی سطح پر جاپہنچا یعنی اس دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ساڑھے سات روپے کا اضافہ ہوا۔

گولڈ مارکیٹ

پیر تا جمعہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں مختلف رجحانات دیکھنے میں آئے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باجود مقامی طور پر سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی جس کی وجہ سے مقامی طور پر ڈالر کی قدر میں بڑھنا بتایا جارہا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1884ڈالر سے کم ہوتے ہوئے1818ڈالر کی سطح پر آگئی یعنی عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 66ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 32ہزار800روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ35ہزار300روپے کی سطح پر جاپہنچی یعنی مقامی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں اس دوران 2500روپے کا اضافہ ہوا۔

صارف مارکیٹ

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 7تا 12مئی پر مشتمل ہفتے کے دوران51بنیادی اشیائے صرف کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیاجس میں اس دوران 28اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔6اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور17اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آٹا،مرغی،آلو،پیاز،انڈے،مٹن،سگریٹ اور ماچس شامل ہے جب کہ جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں ٹماٹر،چینی اور ایل پی جی شامل ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.49فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 15.85فیصد تک پہنچ گیا ہے۔



from SAMAA https://bit.ly/3wfz5qt

سرکاری حج 7 سے 10 لاکھ تک پہنچ گیاsama tv

Hajj 2020 applications open, Pakistanis can apply by March 6 | Arab News PKوزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال 2022 میں سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ تک پہنچ گیا ہے، جب کہ دیگر سالوں کی نسبت اس سال درخواستیں بھی کم وصول ہوئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2022 کیلئے سرکاری اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا۔ بینک موصول ہونے والی ستاون ہزار پانچ سو ترانوے درخواستوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری اور جانچ پڑتال مکمل کریں گے۔

وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی۔ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی پندرہ مئی بروز اتوار ہوگی۔ درخواست گزاروں کو تصدیقی پیغامات بھیج دیئے گئے ہیں۔ عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ سے بھی اپنے کوائف کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک پہنچنے کے باوجود مزید خرچہ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال درخواستیں کم وصول ہوئیں۔ بینکوں کے ذریعے شام 5 بجے تک 57 ہزار 593 حج درخواستیں جمع ہوئیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا کل بروز جمعہ 13 مئی کو آخری روز تھا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی۔ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی اتوار 15 مئی کو کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حج 2022 میں پاکستان کا کوٹہ 81 ہزار 132 عازمین کا ہے، جب کہ سال 2019 میں سرکاری حج چار لاکھ 82 ہزار روپے کا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث سرکاری حج بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

قبل ازیں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق بینکوں کے ذریعے 4 روز میں 43 ہزار 554 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ وزارت مذہبی امور کو آن لائن اور براہ راست درخواستیں بذریعہ بینک اکاؤنٹس جمع کرائی گئی تھیں۔ بینکوں کے ذریعے سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا کل 13 مئی کو پانچواں اور آخری روز تھا، جب کہ آن لائن درخواستیں کی وصولی کا بھی ہفتہ 13 مئی کو آخری روز تھا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

درخواست جمع کرانے سے قبل عازمین حج اپنے کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے لازمی کرلیں۔

درخواستوں کیساتھ کیا کیا چیزیں لازمی ہونگی

حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے۔

حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 3 تصاویر، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کا اعلان

کوویڈ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح پر حج انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کیلئے اس سال حج 2022 میں 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ 40 فیصد عازمین سرکاری اسکیم، جب کہ 60 فیصد نجی اسکیم کے ذریعے عازم حجاز مقدس ہونگے۔ پرائیویٹ طور پر حج 12 لاکھ سے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ہیلپ لائن نمبر

وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا82 کا اجرا کر دیا۔ عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج رہنمائی لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حج درخواستوں کی وصولی 9 مئی سے شروع ہوئی، جو آج 13 مئی تک نامزد 14 بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔ 15 مئی کو حج درخواستوں پر قرعہ اندازی ہوگی، ہر درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے ٹوکن جمع کرانا لازمی ہے۔ گورنمنٹ حج 2022 کے لیے سرکاری اسکیم کا حج پیکج ابھی تک جاری نہیں ہو سکا ہے، وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی تھی۔

اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات 7 سے 10 لاکھ روپے ہو سکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج اخراجات 14 لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔

حج کیلئے اس سال عمل کی حد مقرر

حج کیلئے اس سال عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کرونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبائی مرض سے کافی حد تک نجات مل چکی ہے، اس سال سعودی عرب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر حج کا اعلان کیا ہے، عمرہ کے لئے آسانیاں پیدا کرنے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں، قلیل وقت میں حج تعلیمات میں کافی مشکلات ہیں، وزارت مذہبی امور سعودی وزارت حج سے مسلسل رابطے میں ہے۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ 15 شوال 2022 کا وقت دیا گیا ہے۔



from SAMAA https://bit.ly/3MdwP8w

پاک ویسٹ انڈیزسیریز،قومی ٹیم کےاعلان کی تاریخ آگئیsama tv

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ کرکٹ ٹیم کا کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راول پنڈی میں شروع ہوگا۔ ٹیم میں سلیکشن کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے والوں کو طلب کیا جائے گا اورابھی انگلینڈ سے کسی کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 13 جون کو نیدرلینڈز اور سری لنکا ٹور کے لئے ٹیموں کا اعلان ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی  وینیو ہی ہے تاہم بیک اپ پلان میں ملتان ، لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہو رہی ہیں۔

ملک کی سیاسی صورتحال مستحکم رہتی ہے تو سیریز راولپنڈی میں ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ ویسٹ انڈیز سیریز میں بھی بائیوسیکورببل نہیں ہوگا اورکوئی کوویڈ پابندی نہیں ہوگی تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 8 جون دوسرا 10 جون اور تیسرا ایک روزہ میچ 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے دورۂ پاکستان کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کیرن پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے باعث نکولس پورن ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کے علاوہ ٹیم میں شائے ہوپ، کروما بونر، شامر بروکس، کیسی کارٹی، اکیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، شرمون لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، روومان پاول، جائیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ، ہیڈن والش جونیئر شامل ہیں۔



from SAMAA https://bit.ly/3l6jsLD

یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کو سپرد خاک کردیا گیاsama tv

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔

اس سے قبل شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے شیخ سلطان بن زاید مسجد میں مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دوسری جانب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔

نماز عشاء کے بعد غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں شہری شریک ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان آج انتقال کرگئے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے انتقال پر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یو اے ای کی قیادت سنبھالی تھی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی آج بروز ہفتہ 14 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کرنے آج دبئی روانہ ہوں گے۔ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر پاکستان میں بھی تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔



from SAMAA https://bit.ly/3wdm9Bg

Friday, 13 May 2022

برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیاsama tv

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق برینڈن میک کولم کو کرس سلور ووڈ کی جگہ کوچ مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں آسٹریلیا میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کی 4-0 سے شکست بعد کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

اس سے قبل پال کولنگ ووڈ نے نگران کوچ کے طور پر ٹیم کی ذمےداریاں سنبھالی ہوئی تھیں۔ 40 سالہ برینڈن میک کولم اس وقت انڈین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی 20 ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے انچارج بھی ہیں۔

ای سی بی کے مطابق برینڈن میک کولم 2 جون کو لارڈز میں شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے دورے کے وقت اپنی ذمے داریاں سنبھالنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کا کہنا تھا کہ ہم برینڈن میک کولم کی انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں، ان سے ملنا اور کھیل سے متعلق ان کے خیالات اور ان کے وژن کو سمجھنا اعزاز کی بات ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برنڈن میک کولم کا کرکٹ کلچر اور ماحول کو بدلنے کا ایک ریکارڈ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ وہ انگلینڈ کی ریڈ بال کرکٹ کیلئے بھی ایسا کریں گے۔

ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت تھے کہ اس عہدے کے انتخاب کیلئے معیاری امیدواروں کی ایک مضبوط فہرست ہمارے پاس موجود تھی، فہرست میں موجود برینڈن میک کولم ہمارے امیدواروں کی فہرست میں سب سے اوپر تھے، جب کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور کالنگ ووڈ بھی ہمارے امیدواروں کی فہرست میں شامل تھے۔

کیریئر پر ایک نظر

1 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے برینڈن میک کولم نے اپنا آخری میچ 2016 میں کرائسٹ چرچ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا، جہاں انہوں نے طویل دورانیے کی کرکٹ میں صرف 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں برینڈن میک کولم نے 12 سنچریوں اور 31 نصف سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 453 رنز بنائے تھے۔

برینڈن میک کولم کو نئے مقرر کردہ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ذمےداری ایسے وقت میں دی گئی ہے جبکہ ٹیم نے اپنے آخری 17 میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ راب کی نے انہیں ایک مضبوط کوچ اور کپتان کی جوڑی قرار دیا ہے۔

برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ اس کردار کو نبھاتے ہوئے میں اس وقت ٹیم کو درپیش اہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہوں، اور یقین رکھتا ہوں کہ میں ٹیم کو میدان میں ایک مضبوط یونٹ کے طور پر سامنے آنے میں مدد کر سکوں گا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس ٹیم میں ماحول کی تبدیلی کے لیے بہترین کھلاڑی ہے اور میں ان کے ساتھ ایک کامیاب یونٹ بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں جبکہ برینڈن میک کولم مینیجنگ ڈائریکٹر کی کا بہت جرات مندانہ انتخاب ہیں۔

آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کی کوچنگ کے علاوہ برینڈن میک کولم نے کیریبین پریمیئر لیگ میں اس کی سسٹر ٹیم، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھا کہ برینڈن میک کولم کا صرف مختصر ترین فارمیٹ کی کرکٹ کی کوچنگ کرنے کا تجربہ تشویشناک نہیں ہے۔

مائیکل ایتھرٹن کا کہنا تھاکہ ان کا مختصر طرز کی کرکٹ کی کوچنگ کا تجربہ آئی پی ایل کا ضرور ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ انہون نے 100 ٹیسٹ کھیلے ہیں، انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سنچری بھی بنائی ہوئی ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کے اہم کھلاڑی تھے جب کہ بطور کپتان ایک رہنما کے طور انہیں ٹیسٹ میچ کرکٹ کا کافی تجربہ ہے۔‘



from SAMAA https://bit.ly/3l3bz9L

May 13 – 10am – ہیڈلائنsama tv



from SAMAA https://bit.ly/3yAkcR9