پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ آصف زرداری کو آرہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آرہا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ہماری 5 فصلوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے،کسان دوست پالیسی کےباعث فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، صنعتی ترقی میں 10فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا، برآمدات میں 26 فیصد جب کہ بجلی کی پیداوار میں 10فیصدسے زیادہ اضافہ ہواہے۔ امید ہے کہ رواں برس معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد کے قریب ہوگا۔
اسد عمر نے کہا کہ ملک اچھی سمت میں جارہا تھا کہ اسی دوران عدم اعتماد کی تحریک آئی،2 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہوئی ہے، 2 ماہ میں روپے کی قدر 15 روپے کمی ہوئی ہے۔ نئی حکومت کے پہلے مہینے میں مہنگائی کی شرح 11 سال کی بلند ترین شطح پر پہنچ گئی ہے، ان کے پاس قرضہ لینےکے علاوہ کوئی چارہ ہی نہیں رہا۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لوگوں کو مہنگائی سے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن ملک کے موجودہ وزیر اعظم فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، فیصلہ سازی منجمد ہے، پاکستان سري لنکاجيسے حالات سے چند ہفتوں کی دوری پرہے لیکن مفتاح اسماعیل، شہباز شریف، اسحاق ڈار، نواز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ بندکمرےمیں شطرنج کےکھیل سے حکومتی گرانا الگ بات ہے مگر یہاں 22کروڑ عوام کابھی سوال ہے، عوام کی مرضی کے مطابق جلد فیصلےنہ ہونا اچھی بات نہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں یہ ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچ رہےہیں، موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ مزےآصف زرداری لے رہے ہیں۔ شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ آصف زرداری کو آرہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آرہا۔
from SAMAA https://bit.ly/3MgSNrr
No comments:
Post a Comment